بہتر کارکردگی پر پولیس جوانوں کے اعزاز میں تقریب

بہتر کارکردگی پر پولیس جوانوں کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)اچھے سروس ریکارڈ کے حامل اورخلوص نیت سے ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کے اعزاز میں سی پی او آفس میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد۔

سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا کہ پولیس کے محنتی اور جانفشاں جوان محکمہ کاسرمایہ ہیں، ان کی عزت افزائی نہایت ضرور ی ہے ۔ جوانوں کی حوصلہ افزائی سے ان کی پیشہ وارانہ مہارت میں مزید نکھا رپیدا ہو گا۔ایمانداری اور اچھا اخلاق کامیابی کا وہ زینہ ہے جس پر چڑھ کر منزل تک پہنچنے میں دیر نہیں لگتی۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے اچھے سروس ریکار ڈ کے حامل اور خلوص نیت سے ڈیوٹی کرنے والے جوانوں کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب تقسیم انعامات میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضا تنویر سپرا بھی موجود تھے ۔سٹی پو لیس آفیسر نے جوانوں کو ہدایت کی کہ اپنے فرائض منصبی خلوص نیت، جذبہ ایمانی، حب الوطنی، دل جمی اور لگن سے کریں۔ ایک اچھے پولیس آفیسر اور جوان کے لئے قانون اور وقت کا پابند ہونا نہایت ضروری ہے ۔انہوں نے محکمہ کی نیک نامی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں پولیس اہلکاروں کی انتھک محنت اور خدمات کو سراہا۔ تقریب کے آخر میں شامل پولیس اہلکاروں نے سٹی پولیس آفیسرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ آئندہ بھی اپنے فرائض ایمانداری اور لگن سے انجام دیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں