بوگس بھرتیاں بدعنوانی کی شکایات:35 بلدیاتی اداروں،667 یونین کونسلوں کے ریکارڈ کی جانچ کا فیصلہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) بلدیاتی اداروں میں بوگس بھرتیاں،پروموشن اور بد عنوانی کی شکایات ،حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 35 بلدیاتی اداروں اور667 یونین کونسلوں کے ریکارڈ کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔
تعینات عملہ اور اخراجات،ریکوری کایکارڈ طلب کرلیا گیا ۔سابق دور حکومت میں بھرتی کا عمل اور دیگر اخراجات کے متعلق بعض اضلاع میں محکمہ بلدیات کے افسران اور سیاسی شخصیات کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بھرتیوں اوراخراجات کی شکایات سامنے آئیں بیشتریونین کونسلوں کے سیکرٹریوں اور نائب قاصدوں کی جعلی طریقوں سے بھرتی بھی سامنے آئی،جونیئر ملازمین کوسینئر سیٹوں پر تعینات کرکے اختیارات دئیے گئے جس پر پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،منڈی بہا ؤالدین، وزیرآباد اور حافظ آباد کے بلدیاتی اداروں اور 667یونین کونسلوں میں تعینات عملہ کے ریکارڈ کی چھان بین کا حکم دے دیا ہے ڈی جی لوکل گورنمنٹ ، ڈویژنل ڈائریکٹر اور ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔