کرسمس پر گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان جاری

کرسمس پر گرجا گھروں کی حفاظت کیلئے سکیورٹی پلان جاری

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کے احکامات پر کرسمس پر ریجن بھر میں گرجا گھروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پُروف سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔

ریجن بھر میں 821عبادتی پروگراموں پر5700سے زائدپولیس افسران و جوان الرٹ رہ کر ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔مسیحی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے ، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس استعمال ہوں گے ، خواتین مسیحی شہریوں اور بچوں کی سکیورٹی کیلئے لیڈیز پولیس ڈیوٹی پر مامور ہوں گی۔ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کرسمس کے موقع پر ریجن بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، ریجن پولیس مسیحی برادری کی عبادت گاہوں اور مذہبی تقریبات کیلئے بھرپور سکیورٹی مہیا کر رہی ہے ۔آر پی او نے ہدایت دیتے ہوئے کہا مسیحی عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کا بھرپور خیال رکھا جائے ، سپروائزری افسران سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کیلئے خود فیلڈ میں موجود رہیں، ریجن پولیس گوجرانوالہ کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔مزید برآں ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے آر پی او آفس میں مختلف ٹیمیں تشکیل دے دیں ہیں جو ریجن بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی انتظامات کو چیک کر کے لمحہ بہ لمحہ رپورٹ دیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں