مسیحی پولیس افسروں سے اظہار یکجہتی کیلئے سی پی او آفس میں تقریب
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے پولیس افسروں سے اظہار یکجہتی کے لیے سی پی او آفس میں کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم،چیف ٹریفک آفیسر عائشہ بٹ،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹررضاتنویر سپرا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن رضوان طارق و دیگر سینئر پولیس افسران اورکرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس کے تمام یونٹس کے افسران اور درجہ چہارم ملازمین نے شرکت کی۔ ایاز سلیم نے کہا کہ تمام افسران و ملازمان خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتے ہوں میرے لیے یکساں ہیں اور تمام لوگ اُن کی ٹیم کا حصہ ہیں۔