حافظ آباد :گودام سے 5ہزار ساشے گٹکا تلف ،بھاری جرمانہ

حافظ آباد :گودام سے 5ہزار  ساشے گٹکا تلف ،بھاری جرمانہ

حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )کلیانوالہ پیرے داکوٹ میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گودام پر چھاپہ مارا اور 5ہزار ساشے گٹکا تلف کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق ممنوعہ گٹکا فروخت کیلئے دکان میں چھپا کر رکھا گیا تھا، انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود، سٹوریج کے ناقص انتظامات پائے گئے ، فروخت کیلئے تیار اشیاء قوانین کے خلاف زمین پر رکھی پائی گئی۔ممنوعہ گٹکا کی فروخت پر پنجاب بھر میں مکمل پابندی عائد ہے ، ترجمان فوڈ نے کہا ممنوعہ گٹکا کا استعمال منہ اور گلے کے کینسر کا سبب بنتا ہے ،نوجوانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنیوالوں کیخلاف میراتھن کارروائیاں جاری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں