وزیرآباد :فائرنگ سے زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا
وزیرآباد(نامہ نگار)اوباش کی ساتھی کے ہمراہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا لڑکا چل بسا ۔
گکھڑ منڈی میں ریلوے ٹریک پر بھائی کے ہمراہ کھیلنے گئے 14 سالہ احمد علی کو محلہ دار اوباش ملزم نے قریب بیٹھنے سے منع کرنے پر طیش میں آ کر ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے زخمی کردیا جسے تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج چل بسا ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ گکھڑ منڈی نے مقتول احمد علی کے بھائی عثمان لیاقت انصاری کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ۔