ڈاکٹر یوسف کی جانب سے گورنمنٹ سکول وزیر آ باد کیلئے 5کمپیو ٹر عطیہ

وزیرآباد(نامہ نگار)کمپیوٹر کی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ،طلبا کو کمپیوٹر کی سہولت فراہم کرنے کیلئے مخیر حضرات کو آگے آنا چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار معروف معالج ڈاکٹرمحمد یوسف فاروق نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول وزیرآباد میں اپنی مدد آپ کے تحت قائم کی گئی کمپیوٹر لیب میں 5کمپیوٹر عطیہ کرنے کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسکول کونسل کے اراکین سابق طالبعلم وفرینڈلی ہینڈزویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد طارق طور اور پروفیسر طارق ظہیر وڑائچ بھی موجود تھے ۔