عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی بارے آگاہی سیمینار،واک
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ کے زیر اہتمام شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی بحالی مرکز برائے امراض منشیات میں عالمی یوم انسداد سگریٹ تمباکو نوشی کے سلسلہ میں آگاہی سیمیناراور واک کا اہتمام کیا گیا۔۔۔
جس میں پروفیسر ڈاکٹر سلیم عباس ہیڈ آف سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ، سائیکالوجی لیکچرارشیزا اشرف یو ایم ٹی یونیورسٹی سیالکوٹ،سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر اسد اللہ خان،صدر محمد جمیل چیمہ،کلینیکل سائیکالوجسٹ طاہر نواز خٹک،کلینیکل سائیکالوجسٹ جویریہ تبسم،کلینیکل سائیکالوجسٹ زینب ناز،علی حیدر چیمہ،علی اصغر سرائ،ثناء خواں امیر حمزہ سمیت معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر سلیم عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں اتنے لوگ جنگوں میں ہلاک نہیں ہوئے جتنے لوگ سگریٹ نوشی سے ہلاک ہوئے ہیں،سگریٹ نوشی کرنیوالوں کرنے والے انسانوں کی زندگی آدھی رہ جاتی ہے ،سگریٹ نوش کو ذہنی وجسمانی بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں،سگریٹ نوشی سے منہ،جگر اور پھپھیروں کاکینسر ہوجاتا ہے ،پاکستان میں اتنے قوانین کسی جرم کے نہیں بنائے گئے جتنے سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے ہیں لیکن ان پر عملدرآمد نہیں ہوتا۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً چار لاکھ لوگ سگریٹ نوشی سے مر جاتے ہیں،اسکے علاوہ ڈیڑھ لاکھ لو گ سگریٹ کے دھوئیں کی وجہ سے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں،جس طرح شہید نویدیونس کئیر سنٹر میں ہر سال سگریٹ نوشی اور انسداد منشیات کے خلاف آگاہی سیمینارز منعقد کرائے جاتے ہیں،اسی طرح تعلیمی اداروں،فیکٹریوں اور عوامی مقامات پر پروگرام منعقد کرانے چاہئیں۔