شیرانوالہ ریلوے لائن پھاٹک پر لنڈا بازار کاصفایا
150زائد عارضی اڈے ، پختہ تھڑے مسمار،ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کاشیرانوالہ ریلوے لائن پھاٹک پر لگے غیر قانونی لنڈا بازار میں وارننگ کے بعد ہیوی مشینری کے ساتھ گرینڈ آپریشن کلین اپ،150زائد عارضی اڈے ، پختہ تھڑے مسمار،ڈیڑھ لاکھ کے جرمانے کئے گئے ۔کمشنر نوید حیدر شیرازی کے حکم پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کی زیر نگرانی لینڈ انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ رحمت انصاری،انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم ، مون راٹھور نے کارروائی کرتے ہوئے 100سے زائد عارضی اڈے اور 50سے زائد پختہ تھڑے مسمار کردیئے ۔دکانداروں کو ڈیڑھ لاکھ روہے کے جرمانے کئے گئے ۔آپریشن میں پیرا فورس کے شاہزیب اور پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔