نوشہرہ :پیرا فورس کا مارکیٹوں میں آپریشن ،فٹ پاتھ واگزار

نوشہرہ :پیرا فورس کا مارکیٹوں میں آپریشن ،فٹ پاتھ واگزار

اگلا مرحلہ اشیا خور ونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنایا جائیگا :انچارج

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیرا فورس نے شہر میں بڑھتی تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے پہلی بار متعدد مارکیٹوں میں فٹ پاتھ خالی کر ائے ، فورس کی کارروائی کے دوران دکانداروں نے اپنا سامان دکانوں کی حدود کے اندر منتقل کر لیا تاہم بعض دکاندار بدستور معمول کے مطابق تھوڑا بہت سامان باہر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں اور پیرا فورس کی آمد پر اسے فوری اندر اٹھا لیتے ہیں حالانکہ دکانوں کے اندر سامان رکھنے کے لئے وافر جگہ موجود ہے پیرا فورس کے انچارج صہیب اعظم نے بتایا اگلا مرحلہ اشیا خور ونوش کی ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانا اور ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے اقدامات کرنا ہے انہوں نے کہا کہ فٹ پاتھوں کی مکمل بحالی اور من مانی قیمتوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اس حوالے سے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں