طلبہ کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت
سی سی ڈی منشیات فروشوں کیخلاف برسرپیکار ،مکمل خاتمہ ہمارا عزم :ریجنل آفیسر
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر سی سی ڈی گوجرانوالہ رضوان طارق کی گوجرانوالہ کے ممتاز تعلیمی اداروں کے نمائندوں سے منشیات کیخلاف مہم کے سلسلہ میں اہم میٹنگ، تعلیمی اداروں میں طلبا ، طالبات کو اس ناسور سے محفوظ رکھنے کیلئے عملی اقدامات کی ہدایات کی گئی،سگریٹ نوشی جیسے فعل کی حوصلہ شکنی اور موجودہ حکومتی منشیات مکائو مہم کے سلسلہ میں طلبا کے لئے سیمینار کے اہتمام کیا جائے جبکہ شرکا میں پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس، گفٹ یونیورسٹی، پنجاب گروپ آف کالجز ، لاہور گرامر سکول، اسپائر گروپ آف کالجز، روٹس میلینئم سکول، گورنمنٹ کالج گوجرانوالہ کے عہدے دار شامل تھے ،ریجنل آفیسر رضوان طارق کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جنکے خلاف سی سی ڈی پنجاب بر سر پیکار ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کرتے ہوئے معاشرے سے اس زہر کا مکمل خاتمہ ہمارا عزم ہے ،شہری منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں،عوام اور پولیس کا اشتراک ہی اس ناسور سے نجات کی راہ ہے ۔