ڈسکہ :ڈکیتی چوری کی وار داتیں ، شہری مال و زر سے محروم
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار ) سرکل ڈسکہ میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ،
مختلف وارداتوں میں شہری رقم ’موبائل فونز ’موٹرسائیکلوں اور طلائی زیورات سے محروم ہوگئے ۔ پہلی اور دوسری واردات میں ڈسکہ کے عمیر ا ورخرم کی موٹرسائیکلیں گھروں کے باہر سے چوری ہو گئیں ، تیسری وارادت میں اوٹھیاں کے فاروق کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم چور4 لاکھ 25 ہزار روپے اور 2 تولے طلائی زیورات لے گئے ، چوتھی واردات میں گھوئینکی کا خرم سڑک پر کھڑاتھاکہ دو نامعلوم افراد اس سے موبائل فون چھین کرفرارہوگئے ۔ پانچویں واردات میں ستوکے کے اسامہ کے گھرسے نامعلوم چور اسکی بیوی کا پرس جس میں ڈیڑھ تولے طلائی زیورات تھے چوری کرکے لے گئے ، چھٹی اور ساتویں واردا ت میں ڈسکہ کے میثم کے بیٹے اور ڈسکہ کے عثمان سے ڈاکو موبائل فونز چھین کرفرارہوگئے ، آٹھویں واردات میں ڈسکہ کے افضل کی د کان سے نامعلوم چور موبائل فون لے گئے ، نویں واردات میں ڈسکہ کے ابوبکر کی د کان سے موبائل فون چوری ہو گیا ۔