نوشہرہ ورکاں:اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ تحصیل ہسپتال ، سہو لیات کا جائزہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے تحصیل ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کی دستیابی، طبی آلات کی کارکردگی اور صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال چیک کی انہوں نے موقع پر موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی بات چیت کی اور سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی ہدایات اور دستیاب وسائل کے مطابق مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔