رمضان گزرتے ہی لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ :پیر دائود

رمضان گزرتے ہی لوٹ کھسوٹ  کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ :پیر دائود

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولانا پیر محمد داؤد رضوی نے جمعۃ المبارک کے اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے الوداع ہوتے ہی کئی لوگوں کا ۔۔۔۔

مسجد سے رخصت ہو جانا اور لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کرنا لمحہ فکریہ ہے ۔افسوس کہ ان لوگوں نے صیام و قیام کا مقصد تقوی و پرہیزگاری نہیں سمجھا اور اپنی مہینہ بھر کی محنت پل بھر میں ضائع کردی۔انہوں نے کہا کہ کاروباری معاملات میں ہم بڑی سوچ بچار اور غور و فکر کرتے ہیں مگر افسوس کہ دین کے معاملے میں ہمیں کچھ رغبت نہیں حالانکہ دینی معاملات سے دلچسپی رکھنا شرعی ذمہ داری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں