ڈپٹی کمشنر کی جانب سے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال میں طبی سہو لیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، او پی ڈی، لیبارٹریز اور دیگر طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور تیماداروں سے ملاقات کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور علاج کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی بروقت دیکھ بھال، صفائی کے مؤثر انتظامات، ادویات کی مسلسل فراہمی اور عملے کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولیات میسر آ سکیں۔