پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام، ناجائز منافع خوری عروج پر
زائد نرخوں پر اشیا ضروریہ کی فروخت ’لوگ خودساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ اورگرد ونواح میں پرائس کنٹرول کمیٹیاں ناکام ناجائز منافع خوری عروج پر ’زیادہ نرخوں پر اشیا ضروریہ کی فروخت ’لوگ خودساختہ مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے ۔ انتظامیہ کی نااہلی اور ملی بھگت سے علاقہ بھرمیں د کاندار اشیا ضروریہ پر درج ریٹس کے باوجود مرضی کے دام وصول کرنے میں مصروف ہیں اور احتجاج کرنیوالے صارفین کیساتھ ہتک آمیزی سے پیش آتے ہیں، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی طرف سے قائم کی جانیوالی علاقہ بھرمیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں بری طرح ناکام ہوگئی ہیں اور وہ موقع پر پہنچ کر کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرتی بلکہ دفتروں میں بیٹھ کر فرضی ’کاغذی کارروائی ڈال کرسب اچھا ہے کہ رپورٹس دینے میں مصروف ہیں۔ متعلقہ افسر منافع خوروں کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے چپ سادھ کر دفتر میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی، الٹا یہ منافع خور انتظامیہ اور عملہ کی سرپرستی میں مہنگی اشیا فروخت کررہے ہیں۔ علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے ۔