ہیڈبمبانوالہ تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر سست روی کاشکار
گزشتہ سال جون میں مکمل کیا جانیوالا منصوبہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکاآرسی سی مکمل نہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور حادثات معمول
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)ہیڈبمبانوالہ تا ڈسکہ روڈ کی تعمیر سست روی کاشکار، گزشتہ سال جون میں مکمل کیا جانے والا منصوبہ تا حال پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کے آغاز میں کروڑوں روپے کے فنڈز سے تقریباً 7 کلو میٹر بمبانوالہ تاڈ سکہ روڈ کی از سر نو تعمیر شروع کی گئی جو 30 جون 2025 تک مکمل کی جانی تھی مگر ٹھیکیدار کی مبینہ نا اہلی کی وجہ سے ایک سال سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود سڑک کی تعمیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچ سکی، سڑک کے دونوں اطراف کے کنارے ناہموار ہونے اور ڈسکہ پل نہر کے قریب آرسی سی مکمل نہ ہونے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم اور حادثات معمول بن گئے ہیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ علاقہ مکینوں سابق کو نسلر احسان اﷲ سیان، سیٹھ مٹھو اور امجد علی سندھو نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور محکمہ ہائی وے کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔