سینئر بار ممبران گجرات کی یادمیں تعزیتی ریفرنس‘خدمات پر خر اج عقیدت
گجرات(سٹی رپورٹر)سینئر بار ممبران گجرات چودھری اکرم گوندل ، چوہدری مبارک احمد ، چوہدری منصور ،
طالب حسین وڑائچ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آٖیٹوریم ہال بار کمپلیکس گجرات میں فدا عباس صدر گجرات بار کی زیر صدارت ہوا۔ ممبر پاکستان بار کونسل ثاقب اکرم گوندل ، ممبر پنجاب بار کونسل نوید وڑائچ ، ممبر پنجاب بار کونسل اورنگزیب مرل سمیت سینئر و جونیئر اور خواتین وکلا نے شرکت کی ۔ ثاقب اکرم گوندل ، فدا عباس ، سیکرٹری گجرات بار مرزا کاشف بیگ ، فضل الٰہی ودیگرنے خطاب میں مرحومین کی گجرات بار کیلئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ مرحومین گجرات بار کا فخر ہیں انکی بار کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی۔ مرحومین کی مغفرت کیلئے چوہدری عثمان وڑائچ نے اجتماعی دعا کروائی۔ شرکانے مرحومین کے ایسوسی ایٹس اور صاحبزادگان و عزیزو اقارب سے تعزیت کی۔