پولیو مہم کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عمل کیا جائیگا :صبا اصغر

 پولیو مہم کیلئے جامع مائیکرو پلان پر عمل کیا جائیگا :صبا اصغر

ڈی سی کااجلاس سے خطاب،مرالہ راوی لنک کینال پر شجرکاری مہم کا افتتاح

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو انسداد کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کے میں ہوا، 13 سے 17 اپریل تک شروع ہونے والی قومی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اسلم چوہدری، ڈاکٹر شیراز مسعود، عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر حیدر سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ صبا اصغر نے کہاپولیو مہم کے لیے جامع مائیکرو پلان پر عمل کیا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ضلع سیالکوٹ میں کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم نہ رہے ۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو قطرے لازمی پلوائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنایا جا سکے ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا ۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر نے مرالہ راوی لنک کینال (ڈسکہ)کے مقام پر پودا لگا کر محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سعدیہ جعفر بھی موجود تھیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا موسمی تغیرات کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر شجرکاری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ہر فرد ایک شجرکے اصول کو اپناتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں، درخت لگانا نہ صرف قومی بلکہ اہم اخلاقی فریضہ بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں