کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی تقسیم کیلئے قرعہ اندازی

 کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی تقسیم کیلئے قرعہ اندازی

فیصل اکرام ، خواجہ سلطان ودیگر نے 27کامیاب کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر کسانوں میں لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی تقسیم کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب جناح ہال میں ہوئی۔ 272اہل کسانوں میں سے قرعہ اندازی کے زریعہ 27کسانوں کو لیزر لینڈ لیولر یونٹس کی خریداری پر چھ لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)عباس ذوالقرنین ،اراکین صوبائی اسمبلی فیصل اکرام اور خواجہ سلطان ،ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ایم عمران، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نجم شاہ رخ اور ضلع بھر سے آئے کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تحصیل پسرور میں 15کسانوں، ڈسکہ اور سیالکوٹ میں پانچ پانچ اور سمبڑیال تحصیل میں دو کسانوں کو لینڈ لیول یونٹس تقسیم کئے جائینگے ۔ عباس ذوالقرنین نے خطاب میں کہا وزیر اعلیٰ کی زیر قیادت حکومت زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے اور لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی اسی کڑی کا اہم حصہ ہے ۔ انتظامیہ اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ ہر حکومتی سہولت مکمل شفافیت کے ساتھ حقدار کسان تک پہنچے ۔ فیصل اکرام نے کہا آنے والے دنوں میں ٹریکٹرز اور دیگر جدید زرعی آلات کی فراہمی کے پروگراموں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ سیالکوٹ کا زمیندار عالمی معیار کے مطابق کاشتکاری کر سکے ۔تقریب میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 27 کامیاب کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جنہیں حکومتی سبسڈی کے تحت لیزر یونٹس فراہم کئے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں