کرایہ میں 25 فیصد کمی کے احکامات نظر انداز، ٹرانسپورٹرز مسافروں کو لوٹنے لگے

کرایہ میں 25 فیصد کمی کے احکامات نظر انداز، ٹرانسپورٹرز مسافروں کو لوٹنے لگے

اڈوں پر نیا کرایہ نامہ آ ویزاں ،گوجرانوالہ سے مختلف شہروں کو جانے والے مسافروں سے زائد وصولی، نئے کرائے سمجھ سے بالاتر ، کمی کیلئے اعتماد میں لیا جائے : ٹرانسپورٹرز

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرائے کم نہیں کئے گئے ،انتظامیہ کی جانب سے کرایوں میں 25فیصد تک کمی کرکے اڈوں پر نیا کرایہ نامہ تو آویزاں کر دیا لیکن ٹرانسپورٹرز مسا فروں سے من مانے کر ائے وصول کر رہے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے ڈ یزل کی قیمت میں 135روپے فی لٹر کمی کر کے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 25فیصد کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے کرایوں میں کمی کے بعد جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام اڈوں پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کر لیکن ٹرانسپورٹرز نئے کرایہ نامہ پر عملدر آمد نہیں کر رہے۔گوجرانوالہ سے راولپنڈی بس کا کرایہ 1500روپے تھا جسے انتظامیہ نے کم کر کے 1100 روپے کر دیا لیکن ٹرانسپورٹرز 1400روپے لے رہے ہیں۔ فیصل آباد کا کرایہ 1130سے 830کر دیا لیکن ٹرانسپورٹرز 1000روپے لے رہے ہیں۔ ملتان کا کرایہ 2560 سے 1890روپے کر دیا لیکن ٹرانسپورٹرز 2200روپے وصول کر رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ جو کرایہ نامہ جاری ہوا سمجھ سے بالاتر ہے ،کرایوں میں کمی کیلئے اعتماد میں لیا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں