ڈی پی او سیالکوٹ نے متعدد ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے
الطاف اسحاق تھانہ صدر ڈسکہ،خرم شہزاد صدر پسرور ،محمد ادریس کو ٹلی لوہاراں تعینات
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد نے متعدد پو لیس افسروں کے تبادلے کر دئیے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے انسپکٹر الطاف اسحاق تھانہ کوتوالی سے ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ ، انسپکٹر خرم شہزاد کو ڈی آئی بی سیل سیالکوٹ سے ایس ایچ او تھانہ صدر پسرور ،سب انسپکٹر محمد ادریس کو تھانہ اگوکی سے ایس ایچ او تھانہ کوٹلی لوہاراں ، انسپکٹر بشارت علی کو جوڈیشل گارد پسرور سے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی ،سب انسپکٹر یسین سرفراز کو ایس ایچ او تھانہ پھلورہ ،سب انسپکٹر محمد سرفراز تھانہ صدر ڈسکہ سے پولیس لائن، انسپکٹر عدیل شہباز تھانہ پھلورہ سے جوڈیشل حوالات پسرور ، سب انسپکٹر ثمر عباس تھانہ کوٹلی لوہاراں سے ایس ایچ او تھانہ کینٹ کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔