وزیر اعلیٰ کی سر پرستی میں پنجاب کو پو لیو فری بنا ئینگے :عظمیٰ کاردار

وزیر اعلیٰ کی سر پرستی میں پنجاب  کو پو لیو فری بنا ئینگے :عظمیٰ کاردار

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ جیتنے کیلئے عوام اور بالخصوص والدین کو حکومتی اداروں سے تعاون کرنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی سر پرستی میں پنجاب کو پولیو فری بنانے کا عزم ضرور پورا ہو گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد میں انسداد پولیو کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ عظمیٰ کاردار نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں