کڈنی سنٹرگجرات کے بورڈ آف گورنر کا اجلاس ،عطیات پیش
گجرات (نامہ نگار )کڈنی سنٹرگجرات کے بورڈ آف گورنر کاماہانہ اجلاس کانفرنس روم میں ہوا جسکی صدارت ممتازسیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم این اے چوہدری مبشرحسین نے کی جبکہ ممتازبزنس مین آصف چوہدری حاجیوالہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔
صدرکڈنی سنٹرمیاں اعجاز،جنرل سیکرٹری عاصم مشتاق بٹ، سیکرٹری فنانس چوہدری اصغر،جاوید بٹ نے معززمہمانوں کوویلکم کیا۔ مخیرحضرات کی طرف سے نئے کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ کیلئے جی ٹی روڈ پر قیمتی اراضی عطیہ کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کیاگیا، اجلاس میں ممتازکاروباری شخصیت جاوید اشرف بھٹہ 7لاکھ ، ملک تنویر نے 5لاکھ روپے عطیات دیتے ہوئے مزید تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔دوران اجلاس کڈنی سنٹرکیلئے 55لاکھ تین ہزار کے عطیات جمع کرنے اور رمضان فنڈ ریزنگ پروگرام کی میزبانی پر ممتازبزنس مین آصف چوہدری کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔