مدارس اور دینی درسگاہیں اسلام کے قلعے :مفتی منیب الرحمن
دنیا بھرمیں اسلام کا عالمگیر پیغام پہنچانے کیلئے علماقرآن وسنت کاعملی نمونہ پیش کریں
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)سابق چیئرمین مرکزی ہلال روئیت کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے جامع سعیدیہ رضویہ انوارالحدیث کے سالانہ جلسہ دستارفضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مدارس اور دینی درسگاہیں اسلام کے قلعے ہیں ،جہاں سے روشن ہونے والے علم وحکمت کے چراغ انسانیت کی رشد وہدایت کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا آج انتشاروافتراق کے دور میں جس طرح گمراہی اور بے حیائی پھیلاکر لوگوں کو اسلام سے دور کیا جارہاہے ۔ان حالات میں ان مدارس اور درسگاہوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے ۔مدارس اور دینی درسگاہوں سے فارغ ہونے والے علما کو چاہئے کہ وہ اﷲاوراسکے پیارے محبوب ؐکی تعلیمات کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ خود بھی عملہ نمونہ پیش کریں تاکہ اسلام کے عالمگیر اور آفاقی پیغام کو دنیا کے قریہ قریہ میں پہنچایا جاسکے ۔تقریب کی صدارت پیر سید سجاد حیدر شاہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کیلیانوالہ شریف نے کی جبکہ جماعت الصفہ کے سربراہ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، پروفیسر علامہ سعید احمد سیال، علامہ حبیب اﷲجلالی، علامہ فیصل ندیم کیلانی،قاری اجمل نقشبندی ،صاحبزدہ سجاد حیدر نقوی ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مفتی منیب الرحمن نے فارغ التحصیل طلبا اور علما کی دستاربندی بھی کی۔قبل ازیں مفتی منیب الرحمن کاحافظ آبادآمد پر شایان شان استقبال کیا گیا۔