جلالپور جٹاں سٹیڈیم میں انٹر تحصیل کبڈی چیمپئن کاانعقاد

 جلالپور جٹاں سٹیڈیم میں  انٹر تحصیل کبڈی چیمپئن کاانعقاد

گجرات (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر کھیلوں کے فروغ کیلئے انٹر تحصیل کبڈی چیمپئن شپ جلالپور جٹاں سٹیڈیم میں ہوئی۔

مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری تھے ، ایونٹ کا     انعقاد ڈسٹرکٹ آفیسر یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس گجرات چوہدری راحیل باجوہ کی زیر نگرانی کیا گیا۔مقابلوں میں مختلف تحصیلوں کی ٹیموں نے بھرپور حصہ لیا اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انتظامیہ کے مطابق کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم گوجرانوالہ ڈویژن میں ضلع گجرات کی نمائندگی کرے گی۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور روایتی کھیلوں کے فروغ کے لیے ایسے مقابلوں کا انعقاد خوش آئند ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں