سیالکوٹ:دوران ڈکیتی ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا
سیالکوٹ( ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )سی سی ڈی کی تفتیش سے ملزم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی دوران ڈکیتی ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے سفاک قاتل کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔
مقدمہ کی تفتیش سی سی ڈی کی ٹیم نے کی تھی۔چند ماہ پہلے تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر دو خطرناک ملزمان نے پھل فروش اسے اسلحہ کے زور پر رقم چھینی مزاحمت پر ڈاکو عامر ندیم نے فائرنگ کر دی جو گولیاں اسکے اپنے ساتھی مدثر الیاس کو جا لگیں جو موقع پر ہلاک ہو گیا دوران ڈکیتی ہلاکت کے واقعہ پر سی سی ڈی پولیس نے قاتل کو تلاش کر کے گرفتار کیا۔