گجرات:پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کے وفد کی اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر)پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن ضلع گجرات کے صدر چوہدری آصف محمود دھول نے وفد کے ہمراہ اے سی گجرات عبدالقدیر سے اہم میٹنگ کی جس میں موجودہ صورتحال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی دستیابی، مقررہ پیمائش اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے امور کا جائزہ لیا ۔
صدر پٹرولیم ڈیلر ز ایسوسی ایشن چوہدری آصف محمود دھول نے ضلعی انتظامیہ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو بلاتعطل پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔