کمشنر کا حافظ آ باد میں سیوریج منصوبے ،زیر تعمیر ہسپتالوں کا دورہ

کمشنر کا حافظ آ باد میں سیوریج  منصوبے ،زیر تعمیر ہسپتالوں کا دورہ

حافظ آباد(،نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )کمشنر گوجرانوالہ محمد علی کا دورہ حافظ آباد،کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال،سیوریج میگا پراجیکٹ،زیر تعمیر نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال،یونیورسٹی آف حافظ آباد کے منصوبوں کا دورہ کیا۔

کمشنر نے مختلف محکموں کے ضلعی افسر وں کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق بھی ساتھ تھے ۔ڈپٹی کمشنر دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ کے عوامی فلاحی اقدامات پر100فیصد عمل درآمد،ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کی ترجیح ہونی چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں،حکومت پنجاب کے عوامی فلاحی اقدامات،بیوٹی فکیشن، زراعت،گرین ٹریکٹر سکیم،کسان کارڈ کے اجرا ،صحت کی سہولیات،صفائی ستھرائی اور دیگر محکموں کی مجموعی کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں