ٹی سی ایل کے خصوصی فلیگ شپ لانچ ایونٹ کاانعقاد
2026 کی پریمیم ایس کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی لائن اپ متعارف
لاہور(سٹاف رپورٹر )پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے ایک خصوصی فلیگ شپ لانچ ایونٹ کا ایکسپو سینٹر لاہور میں شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں 2026 کی پریمیم ایس کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی لائن اپ متعارف کرائی گئی، جس میں ٹی سی ایل سی 7 ایل ایس کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی وی ایونٹ میں سب کی توجہ کا مرکز رہا۔ٹی سی ایل نے اس ایونٹ میں جدید ڈسپلے ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جدید ایئر کنڈیشنرز اور ہوم اپلائنسز کی نئی رینج بھی متعارف کرائی۔اس لانچ ایونٹ نے جدید ہوم انٹرٹینمنٹ اور سمارٹ لائف سٹائل میں ٹی سی ایل کی قیادت کو مزید مستحکم کیا۔اس ایونٹ میں تقریباً 50 مہمانوں نے شرکت کی، جن میں میڈیا نمائندگان، ٹیک اور لائف سٹائل کریئیٹرز اور انڈسٹری سٹیک ہولڈرز شامل تھے ۔ شرکانے مختلف پروڈکٹ زونز، لائیو ڈیمونسٹریشنز اور جدید ٹیکنالوجی شوکیسز کے ذریعے ٹی سی ایل کی نئی ٹیکنالوجی کا براہِ راست تجربہ کیا۔ایونٹ کا مرکزی نگاہ ٹی سی ایل سی 7ایل ایس کیو ڈی منی ایل ا ی ڈی تھا، جو پریمیم ڈسپلے ٹیکنالوجی میں ایک اہم پیش رفت ہے ۔یہ پراڈکٹ بہت ساری خصوصیات کی حامل ہے۔