فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات ، گاڑیاں بھی پارک، شہریوں کو گزرنے میں مشکلات

فٹ پاتھوں پر دوبارہ تجاوزات ، گاڑیاں بھی پارک، شہریوں کو گزرنے میں مشکلات

جی ٹی روڈ پر گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹی دروازے ، ریل بازار، پسرور روڈ،شیرانوالہ باغ کے علاقوں میں نو پارکنگ کے بورڈ آ ویزاں ہونے کے با وجود گاڑیاں موجود ،سڑک سے گزرنے پر شہریوں کیساتھ حادثات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)شہرمیں پیدل چلنے والوں کیلئے بنائے جانیوالے فٹ پاتھ پر دوبارہ تجاوزات قائم ہو چکی ہیں جبکہ گاڑیاں فٹ پاتھ پر کھڑی ہونے کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستے سکڑ گیا ،میونسپل کارپوریشن اور پیرا فورس کی جانب سے فٹ پاتھ پر قائم پتھارے داروں کیخلاف آپریشن کیا گیا تھا لیکن اب دوبارہ تجاوزات قائم ہو چکی ہیں۔ جی ٹی روڈ سمیت گوجرانوالہ کی تمام اہم سڑکوں کے کنارے فٹ پاتھ پر خوانچہ فروشوں نے ٹھیلے سجا رکھے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کیلئے راستہ ختم ہو گیا ہے پیدل چلنے والوں کوفٹ پاتھ کی بجائے سڑک کا استعمال کر نا پڑتاہے ،فٹ پاتھوں پر قابض پتھارے داروں نے ٹھیلے سجا رکھیں ہیں۔ جی ٹی روڈ پر گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹی دروازے ، ریل بازار، پسرور روڈ،شیرانوالہ باغ کے علاقوں میں فٹ پاتھ پر گاڑیاں بھی کھڑی کردی جاتی ہیں ،اکثر جگہوں پر نو پارکنگ کا سائن بورڈ بھی آویزاں ہے ۔شہریوں کا کہنا تھا کہ بزرگ ،خواتین اور بچے فٹ پاتھ کے بجائے سڑک سے گزرتے اورحادثات کا شکار ہوتے ہیں ،پولیس اور انتظامیہ نو ٹس لے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں