گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘7فوڈ پوائنٹس پر جرمانہ

 گجرات :فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں‘7فوڈ پوائنٹس پر جرمانہ

23 کو نوٹسز،غیر معیاری خوراک کی فروخت برداشت نہیں :سعدیہ رفعت

گجرات (سٹی رپورٹر) ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی گجرات سعدیہ رفعت کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں انسپکشنز جاری رہیں۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 51 فوڈ بزنسز کی انسپکشن کی گئی۔ فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 23 فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 7 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 36 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔کارروائیوں کے دوران 3.4 کلو گرام زائدالمیعاد، ممنوعہ اور غیر معیاری اشیائے خورونوش برآمد کر کے تلف کر دی گئیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ رفعت نے کہا کہ غیر معیاری خوراک کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں