گوجرانوالہ ریجن:100ہائی وے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی
گوجرانوالہ ریجن:100ہائی وے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی جون میں 33ہزار ٹریفک چالان، 32اشتہاری گرفتار، 474مقدمات درج
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن نے ماہ جون کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 افسران و اہلکاروں کو چارج شیٹ کیا، جبکہ محکمانہ انکوائری کے بعد مختلف سزائیں دی گئیں۔ سنگین الزامات ثابت ہونے پر 6 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔ترجمان کے مطابق مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف 474 مقدمات درج کیے گئے ۔ جدید پولیس ایپ کے ذریعے ریجن بھر میں 9 لاکھ 22 ہزار 308 افراد اور 9 لاکھ 67 ہزار 535 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ اس دوران 32 اشتہاری ملزمان، جن میں کیٹیگری \"اے \" کے 6 اشتہاری شامل تھے ، جبکہ 20 عدالتی مفرور، جن میں ایک کیٹیگری’’اے‘‘ کا مفرور بھی شامل تھا، گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کیے گئے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 33 ہزار 714 گاڑیوں کے چالان کیے گئے ، جن میں اوورلوڈنگ کے 733 چالان شامل ہیں۔ دوران سفر مشکلات کا شکار 11 ہزار 194 مسافروں کو مدد اور رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے 65 افراد کو ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ماہ جون میں 9 گمشدہ بچوں کو بازیاب کرکے والدین کے حوالے کیا گیا، جبکہ رواں سال اب تک 69 بچوں کو ان کے اہل خانہ سے ملوایا جا چکا ہے ۔ ہائی ویز پر ناجائز اسلحہ رکھنے والوں سے 7 پستول اور درجنوں گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ مسافر گاڑیوں میں غیر قانونی ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر 240 مقدمات درج کیے گئے ۔شہریوں کی سہولت کے لیے 1414 موٹر سائیکل ڈرائیونگ لائسنس، 55 جوونائل پرمٹ جاری کیے گئے ، جبکہ خدمت مراکز کے ذریعے 5275 شہریوں کو مختلف پولیسنگ خدمات فراہم کی گئیں۔ ترجمان نے کہا کہ شاہرات پر شہریوں سے بدسلوکی اور کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔