بجری سے بھرا ڈمپر پولیس وین پر الٹ گیا، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

 بجری سے بھرا ڈمپر پولیس وین پر الٹ گیا، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق

بجری سے بھرا ڈمپر پولیس وین پر الٹ گیا، ہیڈ کانسٹیبل جاں بحق نماز کیلئے رکی پٹرولنگ پولیس کی وین حادثے کا شکار، ذیشان اصغر موقع پردم توڑگیا

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) پسرور روڈ پر تیز رفتار بجری سے بھرا ڈمپر سرکاری پٹرولنگ پولیس وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں پٹرولنگ پولیس کا ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اصغر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔بتایا گیا ہے کہ پٹرولنگ پولیس کی وین معمول کی گشت پر تھی۔ اہلکاروں نے نماز کی ادائیگی کے لیے پسرور روڈ پر تلونڈی موسیٰ خاں کے قریب ایک پٹرول پمپ کے سامنے وین کھڑی کی۔ اہلکار وین سے نیچے اتر گئے ، جبکہ ہیڈ کانسٹیبل ذیشان اصغر ابھی اتر ہی رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار بجری سے بھرے ڈمپر نے پہلے پولیس وین کو ٹکر ماری اور پھر وین کے اوپر الٹ گیا، جس کے باعث ذیشان اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں