کامونکے :سلنڈر دھماکے سے دکاندار سمیت تین افراد جھلس گئے
کامونکے :سلنڈر دھماکے سے دکاندار سمیت تین افراد جھلس گئے منڈیالہ پونائچ میں دھماکے سے زاہد، شہبازاور16سالہ ذہنی معذورزخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر) ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دکاندار سمیت تین افراد بری طرح جھلس گئے ۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں منڈیالہ پونائچ میں 20سالہ زاہد ایل پی جی گیس کی ری فلنگ کر رہا تھا کہ شارٹ سرکٹ کے باعث سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی۔حادثے میں زاہد، موضع چنڈالی کا 35 سالہ شہباز اور منڈیالہ پونائچ میں مہمان آیا 16سالہ ذہنی معذور لڑکا بری طرح جھلس گئے ۔ تینوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔