عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، بجٹ اور فلاحی منصوبوں کا جائزہ
گجرات (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے عائشہ بشیر کلفٹ ہسپتال کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں ہسپتال کے انتظامی امور، سالانہ بجٹ، جاری اور مجوزہ فلاحی منصوبوں اور ڈونیشن ڈرائیوز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ ایگزیکٹو بورڈ کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔شرکاء نے ہسپتال انتظامیہ اور مخیر حضرات کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں الحاج محمد امجد فاروق، کلفٹ ہسپتال کے سینئر بورڈ ممبران اور دیگر متعلقہ شخصیات بھی موجود تھیں۔