پو لیس مقابلے ‘2خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پو لیس مقابلے ‘2خطرناک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

سبزی منڈی کے علاقہ میں عدنان عرف دانو ،کامونکے میں اویس ڈوگر پکڑے گئے

گوجرانوالہ،کامونکے (کرائم رپورٹر، تحصیل رپورٹر )مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2ریکارڈ یافتہ ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران راہزنی،موٹر سائیکل چوری اور اقدام قتل کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب ملزم عدنان عرف دانو گرفتاری سے بچنے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد فرار ہونے کی کوشش میں زخمی حالت میں گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد،ملزم کے دو ہمراہی ساتھی شہروز اور حماد فرار ہوگئے ،تھانہ سٹی کامونکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران راہزنی اور اقدام قتل کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم اویس ڈوگر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار،ملزم تھانہ سٹی کامونکی اقدام قتل کے مقدمہ میں ریمانڈ پر تھا جس کو دوران برآمدگی تین نامعلوم ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے حراست سے چھڑ انے کی کوشش کی، تینوں نامعلوم ملزم فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں