ویمن کالج یونیورسٹی سیالکوٹ کی طالبات کیلئے نئی بس فلیٹ میں شامل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)ویمن کالج یونیورسٹی سیالکوٹ نے طالبات کو مزید بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے اپنے ٹرانسپورٹ فلیٹ میں ایک نئی بس شامل کر لی۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے انچارج فیکلٹی آف بزنس اینڈ ایڈمنسٹریٹو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، انچارج فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواز منج، پروفیسر ڈاکٹر عدنان عادل، رجسٹرار اعجاز احمد، ٹریڑرر مرزا فاروق احمد، انچارج ٹرانسپورٹ، ڈائریکٹر ورکس انجینئر مبشر سجاد اور ای سوزو موٹرز سیالکوٹ کے نمائندے حافظ عمران کے ہمراہ نئی بس کی چابیاں وصول کیں۔