تحصیل ہسپتال میں آنکھوں کے مریضوں کیلئے کیمپ کا انعقاد

تحصیل ہسپتال میں آنکھوں کے  مریضوں کیلئے کیمپ کا انعقاد

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )تحصیل ہسپتال میں الشفا آئی ٹرسٹ کے زیر اہتمام آنکھوں کے مریضوں کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔ڈاکٹر نجم الحسنات نے کہا کہ کیمپ میں معائنہ،ادویات ،لینز،سفید موتیا کے مفت آپریشن اور تمام سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

 اس موقع پر صدر انجمن ناصر محمود اللہ والے ،صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر مظاہر حسین زیدی،ڈپٹی جنرل منیجرالشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی ڈاکٹر حسن رضا گلزار لنگڑیال ،ڈاکٹر رابعہ راحیل، ڈاکٹر عبد اللہ ایوب،افتخار صدیقی، ،افتخار بٹ،صابر بٹ، اشرف نثار، ڈاکٹر رضا سلطان،کاشف محمود خان،عمران اسلم خان و دیگر بھی موجود تھے ۔ کیمپ کے پہلے روز 620مریضوں کی رجسٹریشن کی گئی 204 مریضوں کو عینک اور ادویات دی گئی ،بعض کو آپریشن تجویز کیا گیا ،104مریضوں کو پیچیدگی پر الشفا آئی ٹرسٹ راولپنڈی ریفر کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں