گجرات:ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس‘37کیس نمٹا دئیے
گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے متعلقہ زیر التوا درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ضلع بھر سے مختلف محکموں سے متعلق مجموعی طور پر 87 کیسز زیرِ غور آئے جن میں پولیس، ریونیو، ہیلتھ اتھارٹی، ایجوکیشن اتھارٹی، ڈی ڈی ایل جی اور دیگر محکموں کے کیسز شامل تھے ۔ جمع کرائی گئی رپورٹس اور حلف ناموں کی روشنی میں 37 کیسز نمٹا د ئیے گئے جبکہ باقی کیسز میں متعلقہ محکموں کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ مکمل رپورٹس پیش کی جائیں تاکہ زیر التوا معاملات بھی جلد از جلد میرٹ پر حل کئے جا سکیں۔