ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حافظ آباد  کے زیر اہتمام جشن آزادی کی تقریب

حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مبشر عزیز گجر اور سیکرٹری بارعمربلال تارڑ نے وکلا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بار میں جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

ا س موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قیام ایک بہت بڑی نعمت ہے جس کی ہمیں دل وجان سے قدر کرنی چا ہیے ۔انہوں مزید کہا کہ یہ ارض پاک بے شمار قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا اور اسکی بنیادوں میں ہزاروں مسلمانوں کا خون شامل ہے ۔ ہمیں ان شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنی چاہئے اور ملک پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلانا چا ہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...