آلودگی پھیلانے والے کارخانے شہر سے باہر منتقل نہ ہو سکے
ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال کرنے سے زہریلہ دھواں بیماریاں بانٹنے لگا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)رہائشی علاقوں میں قائم غیر قانونی بھٹیوں اورآلودگی پھیلانے والے کارخانوں کو آبادی سے باہر منتقل نہ کیا جاسکا ،پلاسٹک اور دیگر ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال کرنے سے ہر طرف زہریلہ دھواں بیماریاں بانٹنے لگا۔ کمشنر’ ڈپٹی کمشنر اورڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کی جانب سے متعدد بار کارروائیوں کے باوجود آلودگی پھیلانے والی فیکٹریاں ،بھٹیاں دوبارہ ڈی سیل کردی گئیں، شہر کے مختلف علاقو ں کھیالی شاہ پور ،نوشہرہ روڈ ،میاں سانسی روڈ ،نوشہرہ سانسی روڈ، دھلے ،واپڈا ٹاؤن ،کوہلووالہ،کچا کھیالی روڈ ،شیخوپورہ روڈ جی ٹی روڈ، غلام محمد ٹاؤن، رتہ جھال، بٹ کالونی کے قرب و جوار میں غیر قانونی بھٹیاں قائم ہیں جہاں پر پرانا پلاسٹک اور دیگر ممنوعہ مواد بطور ایندھن استعمال ہوتا ہے جس سے ملحقہ آبادیوں میں رہائش پذیر افراد کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان بھٹیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے انہیں بند کرایا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments