عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا :مقررین

عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا :مقررین

جماعت اہلسنت نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریگی:عبد الحمید و دیگر

راہوالی (نمائندہ دنیا، نامہ نگار )عقیدہ ختم نبوت کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہوسکتا جبکہ نبی پاکؐ اﷲ کے آخری نبی ہیں انکے بعدنبوت کادعویٰ کرنیوالاجھوٹا ہے ، قادیانیوں کوغیرمسلم قرار دیا جاچکا ، جماعت اہلسنت پاکستان کے تحفظ کی ضامن ہے مگر نبی پاکؐ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالحمید چشتی ، حافظ محمد عمران آسی ،قاری امین چشتی ، علامہ خالد حسن مجددی، پروفیسر شبیر حسین چشتی،حاجی یعقوب کھوکھر ، حافظ لقمان اشرف ، اصغر چیمہ نے جامع مسجد جتی شاہ جمال میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ نبی پاکؐ کو اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا، آپؐ کی آمد سے ہر سو اجالا ہو گیا کائنات کا ذرہ ذرہ چمک اٹھاظلمت کے بادل چھٹ گئے ، نبی پاک ؐکی سیرت مبارکہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے جسکی ر ہنمائی میں د نیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...