مری میں گاڑی کھائی میں گرنے سے خواتین، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق،8 زخمی
مری:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے مری میں گاڑی کھائی میں گرنے کے افسوسناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہنے والی خاتون نگہت بی بی نے’ دنیا نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی میں 17 افراد سوار تھے، گاڑی اچانک بے قابو ہوئی اور کھائی میں جا گری۔
نگہت بی بی کا کہنا تھا کہ گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جانی نقصان ہوا، خاتون کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے بعض افراد کی میتیں ناقابل شناخت ہو گئی ہیں۔
دوسری جانب حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے، جنہیں ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا، جبکہ 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments