خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
اطلاعات کے مطابق سوات، ہری پور، لوئر دیر، باجوڑ، مالاکنڈ اور وادی نیلم سمیت گردونواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 112 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔
مزید برآں زلزلے کے جھٹکے مختلف علاقوں میں محسوس کیے جانے کے باعث شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے، تاحال جانی و مالی نقصان سے متعلق کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments