کنڈن سیان میں تجاوزات سے نکاسی بند،پانی سڑک پرجمع

کنڈن سیان میں تجاوزات سے نکاسی بند،پانی سڑک پرجمع

انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی ،وزیر بلدیات سے نوٹس کا مطالبہ

ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )کنڈن سیان میں تجاوزات سے نکاسی بند،پانی اوور فلو ہو کر سڑک پر جمع ہو گیا ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کنڈن سیان میں تجاوزات اور نالوں کی عدم صفائی سے پانی کی نکاسی بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پا نی اوور فلو ہو کر روڑی شاہ دربار کے سامنے سڑک پر جمع ہو گیاہے ، کئی فٹ تعفن شدہ پانی مسافروں کیلئے درد سر بنا ہوا ہے اور دربار پر آنے والے زائرین بھی پریشانی میں مبتلا ہیں ۔ گزشتہ کئی سالوں سے متعدد بار تجاوزات کو ہٹانے اور نکاسی آب کے منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے انتظامیہ اور سیاستدانوں کی جانب سے وعدے ہوتے رہے جو پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے جس سے مکینوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ سابق کو نسلر امان اﷲ سیان، ظفر اقبال بسرا اور سیٹھ مٹھو نے وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...