منڈی بہاؤالدین:گھریلو تنازع پر بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار)تھانہ سول لائنز پولیس نے کوٹلی قاضی میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کے افسوسناک واقعہ میں مرکزی ملزم مجاہد رسول کو 72 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر کے آلہ قتل چھرا برآمد کر لیا ۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران عامر خان نے ملزم کی فوری گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں ۔یاد رہے کہ چند روز قبل ملزم مجاہد رسول نے گھریلو تنازع پر اپنے بھائی راسب رسول کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments