پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور آئی ڈی سی کے مابینایم اویو پر دستخط
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پنجاب کالجز گوجرانوالہ اور اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹر کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ،
ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پنجاب کالجز گوجرانوالہ شہزاد رفیق اور منیجر آپریشن آئی ڈی سی ریحان یونس نے ایم او یو پر دستخط کر کے معاہدہ کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ اس موقع پر پرنسپل پنجاب کالجز محمد سلمان، ڈین پنجاب کالج یونیورسٹی کیمپس شاہد سلیم خواجہ، ہیڈ بی ایس پروگرامز شمیم اختر اور آئی ڈی سی کے بزنس ڈویلپمنٹ آفیسر احسان اللہ بھی موجود تھے ، معاہدہ کے تحت پنجاب کالجز کے ملازمین ڈائگناسٹک سنٹر سے لیبارٹریز ٹیسٹوں میں خصوصی رعایت حاصل کر سکیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments