کنڈن سیان: اراضی کے باوجود گرلز کالج کی منظوری خواب، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کنڈن سیان: اراضی کے باوجود گرلز کالج کی منظوری خواب، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار

1994میں معززین نے کالج کیلئے اراضی خرید کر محکمہ تعلیم کو منتقل کر دی،کئی دیہات میں مین لائن بچھانے کے با وجود 8سال سے گیس چالو نہ ہو سکی ، مکین واٹر فلٹریشن پلانٹ سے بھی محروم

ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار)یوسی کنڈن سیان میں بنیادی سہولتوں کا فقدان، گرلز کالج نہ سوئی گیس کی سہولت، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔ منتخب عوامی نمائندوں کی عدم دلچسپی سے 1960 سے یوسی کا درجہ رکھنے والے قصبہ کنڈن سیان کے مکین جدید دور میں بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ 1994 میں معززین علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیمانڈ کے مطابق اراضی خرید کر محکمہ تعلیم کے نام منتقل کرائی جو تین دہائیاں گزر جانے کے باوجود گرلز کالج کی منظوری خواب بن کر رہ گئی۔ ن لیگ کے سابق دور 2018 میں گھر گھر سوئی گیس منصوبہ کا آغاز ہوا اور یوسی کنڈن سیان کے دیہات میں بھی گیس کی مین لائن بچھائی گئی لیکن 8 سال گزر نے کے باوجود گیس کی سپلائی چالو نہیں ہو سکی ، سرکاری سطح پر فلٹر یشن پلانٹ نہ ہونے پر لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، یہی حال داخلی وخارجی سڑکوں کا ہے کا نبا نوالہ سے سوہدرہ سٹیشن کو جانے والی سڑک خستہ حالی کا شکا ر ہے جس پر گاڑی تو کیا پیدل چلنابھی محال ہو چکا ہے ۔ کنڈن سیان تا بیگو والا سٹیشن سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے ۔شہریوں نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...