انسداد تجاوزات ، گداگری کیلئے اقدامات جاری : عبد الرزاق
ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم چلا رہے
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ، ضلعی انتظامیہ، پولیس،ایجو کیشن، صحت،ٹریفک پولیس، واپڈا، ایری گیشن، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب ایجنسی،،واسا،ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف محکموں کی مجموعی کارکردگی، تجاوزات کے خاتمہ، صفائی ستھرائی،انسداد منشیات،ٹریفک حادثات کی روک تھام سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس کا مقصد حکومتی احکامات کے مطابق تمام سرکاری محکموں کے باہمی روابط میں بہتری لا کر عوامی ریلیف، فلاحی اقدامات اور حکومتی پالیسیوں پر عملدرآمد کرانا ہے ۔ انکاکہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات کے خاتمہ، گداگری کی روک تھام اور حادثات پر قابو پانے کیلئے بھی مسلسل اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس،ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقامی ٹرانسپورٹرز اور تعلیمی اداروں میں خصوصی آگاہی مہم جاری ہے جبکہ مختلف شاہراہوں، چوک،چوراہوں پر زیبرا کراسنگ، ٹریفک رولز پر مشتمل سائن بھی لگائے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments